Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے، ایران شام اعلامیہ

دمشق: اسلامی جمہوریہ ایران اور عرب جمہوریہ شام نے ایران کے صدث آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے شام کے دو روزہ سرکاری دورے کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں صدور نے اہم موضوعات پر بات چیت کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور اسٹریٹجک تعلقات کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے طریقوں سمیت خطے اور عالمی سطح پر رونما ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے اقوام متحدہ کے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے مطابق، دونوں ممالک کی قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایرانی اور شامی صدور نے سیاسی، اقتصادی، قونصلر اور تعاون کے دیگر تمام شعبوں کے ساتھ ساتھ، دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلوں کے تسلسل کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اعلامیہ کے مطابق سید ابراہیم رئیسی اور ان کے شامی ہم منصب بشار الاسد نے، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کسی بھی اقدام اٹھانے کیلئے اپنی تیاری اور آمادگی کا اظہار کیا اور شامی عرب جمہوریہ کی تعمیر نو کے میدان میں تعاون کو جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔ ایران اور شام کے صدور نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں مشترکہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام دہشت گرد گروہوں کو صفحۂ ہستی سے مٹانے کیلئے مشترکہ تعاون جاری رکھنے پر زور بھی دیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular