
غزہ : غزہ میں آخری اسرائیلی یرغمالی کی باقیات بھی مل گئی ہیں۔ حماس نے کہا ہےکہ معاہدے پر عملدرآمد روکنے کے تمام اسرائیلی بہانے ختم کردئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ پولیس افسر ران گویلی کی باقیات کی شناخت کر لی گئی ہے اور انہیں تدفین کے لیے واپس اسرائیل پہنچادیا گیاہے۔
اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرايا القدس کے ترجمان ابو حمزہ نے بتایا ہے کہ ران گویلی کی لاش کی درست معلومات تین ہفتے پہلے ثالثوں کے حوالے کردی تھیں اسرائیل نے دانستہ طور پر تلاش کے عمل میں ٹال مٹول سے کام لیا۔
ادھر حماس کے سینئر رہنما حسام بدران نے کہا ہےکہ آخری اسرائیلی قیدی کی لاش کی بازیابی نے تمام وہ بہانے ختم کر دیے ہیں جو نتن یاھو معاہدے کی عمل درآمد کو روکنے کے لیے پیش کرتا رہا ہے۔


































