Fri Oct 16, 2026

صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی

روزانہ کی خبریں

کشمیر سمیت تمام تنازعات بامقصد مذاکرات سے ہی حل ہوسکتے ہیں، شہباز شریف کا مودی کو خط

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں ان سے جموں و کشمیر کے تنازع کوحل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات پر بامقصد مذاکرات کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے خط میں لکھا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے پر عزم ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہماری کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔عوام کی ترقی کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان پر امن اور تعاون پر مبنی تعلقات ناگزیر ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کی منزل اور مقصد مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات پر بامقصد مذاکرات کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے بھارتی ہم منصب پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آئیے امن کو محفوظ بنائیں اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کریں۔وزیراعظم شہباز شریف نے منتخب ہونے پر نیک خواہشات کے اظہار پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular