Fri Oct 16, 2026

ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان

روزانہ کی خبریں

الجزائر کی رفح قتل عام پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست

نیویارک: الجزائر نے رفح قتل عام پر سلامتی کو نسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کردی۔
صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے رفح حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، نتائج سامنے لائیں گے۔ وائٹ ہاؤس نے اسرائیلی موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع اور حماس کے پیچھے جانے کا حق ہے۔ اسرائیل کو شہریوں کے تحفظ کے لیے مزید کچھ کرنا چاہیے۔ الجزائر نے نیتن یاہو کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کردی۔
اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے سربراہ مارٹن گرفتھ نے کہا ہے کہ رفح حملہ غلطی ہو یا جنگی جرم جو بھی ہوا وہ غزہ کے عوام کیلئے انتہائی ظالمانہ اور مکروہ فعل تھا۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔آئرلینڈ کے وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نےکہا ہےکہ اگر اسرائیل نے رفح پر حملے روکنے کے عالمی عدالت کے فیصلے کی تعمیل نہیں کرتا ہے تو یورپی یونین پابندیوں کے نفاذ پر غور کرے گی۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ ہم ان وحشیوں اور قاتلوں کا احتساب کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے جن کا انسانیت سے کوئی لینا دینا نہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular