Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

آل سعود اپنے شہریوں پر دباؤ ڈالنے کے بجائے، یمن میں جارحیت بند کرے: علی الحوثی

سعودی اقدامات سے واضح ہوگیا کہ یمن جنگ نے سعودیہ کے لئے مسائل و مشکلات پیدا کر دی ہیں
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ریاضتی اقدامات کے نتیجے میں حاصل ہونے والی دولت، یمن پر جارحیت کے ایک سال کے بجٹ کا صرف پچّیس فیصد کے برابر ہو گی اور بہتر یہ ہو گا کہ سعودی حکومت اپنے شہریوں پر دباو¿ ڈالنے کے بجائے یمن کے خلاف جنگ و جارحیت بند کرے۔یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اقتصادی ریاضت سے متعلق سعودی حکومت کے اقدامات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ سعودی عرب میں ٹیکس بڑھانے، بعض منصوبوں اور پروجیکٹوں پر کام روکنے اور خدماتی اداروں کا بجٹ کم کرنے سے بچنے والا پیسہ، یمن پر جارحیت کے ایک سال کے بجٹ کا صرف پچّیس فیصد حصہ ہو گا اور بہتر یہ ہے کہ سعودی حکام اپنے ملک کے شہریوں پر دباو¿ ڈالنے کے بجائے یمن کے خلاف جنگ و جارحیت کا سلسلہ بند کریں۔انہوں نے کہا کہ یمن کے خلاف جارحیت کا سلسلہ بند کرنا سعودی عوام کے لئے ریاضتی اقدامات سے کہیں زیادہ نفع بخش ثابت ہو گا اور اس اقتصادی مسئلے کا حل صرف یہی ہے کہ یمن کے خلاف جنگ بند کر دی جائے جو اس ملک کی شکست و ناتوانی کی اصل وجہ ہے۔انہوں نے جنگ یمن میں سعوی عرب کی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ریاضت سے متعلق عمل میں لائے جانے والے سعودی اقدامات سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ جنگ یمن نے سعودی عرب کے لئے مسائل و مشکلات پیدا کر دی ہیں اور ہر وہ جنگ پسند حکومت جو جارحیت میں دلچسپی رکھتی ہے، اسے اس قسم کے مسائل و مشکلات سے ضرور روبرو ہونا پڑے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular