
گلگت میں یوم القدس کا مرکزی اجتماع خزانہ روڈ پر منعقد ہوا۔ نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد سے القدس ریلی نکالی گئی جو خزانہ روڈ پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ القدس کے مرکزی اجتماع میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ یوم القدس کے اجتماع میں قائد ملت جعفریہ گلگت سید راحت الحسین الحسینی، مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے صدر ساجد علی بیگ، ایم ڈبلیو ایم کے سیکریٹری تعلیم عارف حسین الجانی، شیخ کرامت حسین نجفی، سید ذیشان حیدر الحسینی، سمیت آئی ایس او، جے ایس او، اسلامی تحریک کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں فلسطین کی آزادی کیلئے مزاحمت و استقامت پر زور دیا۔


































