
جدہ : اسلامی تعاون تنظیم نے بیت المقدس کے تشخص کو مٹانے کے اسرائیل کی تمام غاصبانہ پالیسیوں کی مذمت کردی۔ اسرائیلی جارحیت پر جدہ میں او آئی سی ایگزیکٹیو کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے کہاکہ القدس مقبوضہ فلسطینی سرزمین کا اٹوٹ حصہ اور ریاست فلسطین کا دارالحکومت ہے۔ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کے لیے خصوصی عبادت گاہ ہے۔ انہوں نے نے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ او آئی سی کے سربراہ نے اس بات پر زوردیا کہ تمام اسرائیلی فیصلے اور پالیسیاں جن کا مقصد شہر کی جغرافیائی اور آبادیاتی حیثیت کو تبدیل کرنا ہے۔ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہیں۔


































