
لاہور : فلسطینی مظلومین سے اظہار یکجہتی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کیخلاف دنیا بھر میں مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ امامیہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام یوم القدس کی مناسبت سے کار بائیک ریلی نکالی گئی۔ ریلی مسلم ٹاؤن موڑ سے شروع ہوکر مینار پاکستان پر اختتام پذیر ہوئی۔ موٹر سائیکلوں اور کاروں پر سوار ریلی کے شرکا نے فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور قدس کی آزادی کے حق میں اور غاصب صیہونی حکومت کیخلاف نعرے لگا رہے تھے۔


































