Fri Oct 16, 2026

صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی

روزانہ کی خبریں

غزہ پر اسرائیلی جارحیت، شہریوں کیلئے اب تک کی سب سے شدید، تباہ کن اور مہلک لڑائی

لندن: برطانیہ کی ایک تنظیم ائروارز نے گذشتہ سال اکتوبر سے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو حالیہ تاریخ کا سب سے زیادہ تباہ کن اور مہلک تنازعہ قرار دیا ہے۔غزہ میں جاری نسل کشی کے 435 ویں دن وزارت صحت کی طرف سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق شہداء کی تعداد 44،930 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 106،624 زخمی ہوئے ہیں۔ ائروارز کے مطابق غزہ میں اسرائیلی مہم کے پہلے مہینے سے شہریوں کو پہنچنے والا نقصان 21ویں صدی کی کسی بھی فضائی مہم سے بے مثال ہے۔ ائروارز کے مطابق اس نے اب تک جتنی جنگوں کو دستاویز کیا ہے کہ اس میں غزہ میں اسرائیلی لڑائی شہریوں کیلئے اب تک کی سب سے شدید، تباہ کن اور مہلک لڑائی ہے۔ تنظیم کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں 25 دنوں کے دوران غزہ میں کم از کم 5,139 شہری مارے گئے جو کہ کسی بھی تنازعے کے مقابلے میں ایک ماہ کے دوران مارے گئے شہریوں کی چار گنا زیادہ تعداد ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular