Fri Oct 16, 2026

ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان

روزانہ کی خبریں

رفح اور خان یونس پر فضائی حملے، 30 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ : صیہونی فوج کے رفح اور خان یونس پر حملوں میں مزید تیس فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فضائیہ نے رفح میں بے گھر افراد کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سات شہید ہوئے۔ جنگی طیاروں نے شہر کے وسط میں واقع علاقوں پر بھی حملے کیے۔ طیاروں نے المغازی پناہ گزین کیمپ میں ایک اسکول کو بھی نشانہ بنایا۔ خان یونس میں بھی رہائشی عمارت پر حملہ کیا گیا۔الزوائدہ قصبے اور النصیرات کے مضافات میں مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
مزاحمت کاروں نے وسطی اور شمالی غزہ کو اسرائیلی فوج کا قبرستان بنادیا۔ دو دن کے حملوں میں اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان پہنچا۔ ستر سے زائد فوجی گاڑیاں تباہ کردیں۔ اسرائیلی فوج کےترجمان ڈینیئل ہگاری نےدعویٰ کیا ہے کہ شمالی غزہ میں حماس کے فوجی ڈھانچے کو ختم کرنے کا کام مکمل کرلیا ہے۔ اب وسطی اور جنوبی علاقوں میں حماس کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز ہے۔ وسطی حصے میں پناہ گزین کیمپ دہشت گردوں سے بھرے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular