
واشنگٹن : امریکی کانگریس کی فلسطینی نژاد رکن راشدہ طلیب نے کانگریس سے اسرائیل کی نسل پرست ریاست کی امداد روکنے کا مطالبہ کردیا۔ راشدہ طلیب نے ٹوئٹ کیا کہ 2022 فلسطینیوں کیلئے مہلک ترین سالوں میں سے ایک تھا۔اسرائیلی فورسز اور آباد کاروں نے 50 بچوں سمیت 200 سے زائد فلسطینیوں کو قتل کیا۔ انہوں نے لکھا کہ غرب الاردن کے شہر ہیبرون کے علاقے مسافر یطہ کے خاندانوں کو نسلی صفائی کا سامنا ہے، علاقے کے ہزار سے زائد مکینوں کو بے گھر کردیا جائے گا۔ یہ سب امریکی حمایت، بلڈوزر اور گولیوں سے کی مدد سےہورہاہے۔


































