Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

شام کی عرب دنیا میں واپسی کیلئے مشاورت تیز کرنے پر اتفاق

جدہ: خلیجی ممالک نے شام کی عرب دنیا میں واپسی اور بحران کے خاتمے کیلئے مشاورت تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جدہ میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی میزبانی میں وزرائے خارجہ کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں بحران کے خاتمے کی کوششوں میں عرب قیادت کے کردار کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایسا سیاسی حل تلاش کرنا بہت ضروری ہے جو شام کے اتحاد، سلامتی، استحکام، سرزمین اور عرب شناخت کو محفوظ رکھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس نے انسانی بحران کے حل کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا جس میں شام کے تمام خطوں تک امداد پہنچانے کے لیے مناسب ماحول کی فراہمی، شامی پناہ گزینوں اور بے گھروں کی واپسی کے لیے ضروری حالات پیدا کرنا شامل ہے۔ ریاستی اداروں کے لیے شام کی خودمختاری کو برقرار رکھنے کے لیے وہاں مسلح ملیشیاؤں کی موجودگی کو ختم کرنے اور شام کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular