Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

کورونا کے بعد دنیا پر نئی خطرناک وبا منکی پاکس کا خطرہ منڈلانے لگا

ویانا : دنیا ابھی کورونا کے برے اثرات سے پوری طرح نکلی نہیں تھی کہ اس پر ایک اور خطرناک وبا منکی پاکس کا خطرہ منڈلانے لگا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ 11 ممالک میں منکی پاکس کے تقریباً 80 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے اور ادارے نے خبردار کیا ہے کہ کیسز میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے اور اسی بات سے اس خدشے کو تقویت مل رہی ہے کہ کہیں یہ وبا بھی کورونا کی طرح عالمی وبا کی صورت اختیار کرکے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں نہ لے لے۔ ڈبلیو ایچ او نے کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ مزید 50 مشتبہ کیسز کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔اب تک اٹلی، سویڈن، اسپین، پرتگال، امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ میں انفیکشن کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس وبا کی ہلاکت خیزی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق جمہوریہ کانگو افریقی براعظم پر واقع ایک ملک میں منکی پاکس کے کم از کم 1284 مشتبہ واقعات اور 58 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ کانگو میں تنظیم کے دفتر نے ٹوئٹ کیا کہ کانگو کے صوبوں سنکورو، تسپو، ایکواتور اور شوپا میں 913 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے کل کیسز کا تقریباً 75 فیصد ہے۔ منکی پاکس کے لیے تاحال کوئی مخصوص ویکسین موجود نہیں ہے لیکن چیچک کا ٹیکا 85 فیصد تحفظ فراہم کرتا ہے کیونکہ دونوں وائرس کافی ملتے جلتے ہیں۔منکی پاکس وسطی اور مغربی افریقہ کے دور دراز علاقوں میں پائی جانے والی بیماری ہے۔ یہ متعدی بیماری ہے، جس میں انفیکشن کا خطرہ صرف اس وقت رہتا ہے جب کسی متاثرہ مریض سے بہت قریبی رابطہ ہو۔ منکی پاکس کی علامات یہ ہیں کہ اس سےمتاثرہ مریض کو بہت ہلکا بخار ہوتا ہے اور زیادہ تر لوگ چند ہفتوں میں ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ کچھ بڑی علامات میں بخار، جسم میں درد، سوجن، سر درد، تھکاوٹ اور چھالے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular