Sun Oct 18, 2026

خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات، تحریک انصاف نے میدان مارلیا

مظفر آباد: آزاد کشمیر میں اکتیس سال بعد بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مارلیا۔ بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں سخت سردی اور برفباری کے باوجود لوگوں کا جوش و خروش دیکھا گیا۔ ایک دو چھوٹے چھوٹے واقعات کے علاوہ پولنگ پرامن ماحول میں ہوئی۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق یونین کونسلز میں پاکستان تحریک انصاف کا پلہ بھاری رہا اور اس نے تینوں اضلاع میں مجموعی طور پر 34 نشستوں پر میدان مار لیا۔ پیپلز پارٹی آزادکشمیر 23نشستیں لے اڑی۔ ن لیگ کو صرف 8 نشستیں ملیں۔5نشستیں آزاد امیدواروں کے نام رہیں۔ مسلم کانفرنس ایک نشست حاصل کرپائی ہے۔ضلع نیلم کی 15 یونین کونسلز میں سے 7پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی۔ پیپلز پارٹی نے 3 ، مسلم لیگ ن نے 2 جبکہ 2 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ جہلم ویلی کی 18 میں سے 10 یونین کونسلز پی ٹی آئی کے نام رہیں۔ پیپلز پارٹی نے 3 اور مسلم لیگ ن نے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ ضلع مظفرآباد کی 41 یونین کونسل میں پی ٹی آئی نے 16 جیت لیں، پیپلز پارٹی نے 17 ، مسلم لیگ ن نے 2 مسلم کانفرنس 3 جبکہ آزاد امیدوار 2 نشستوں پر کامیاب ہوئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular