
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ افغان حکومت نے معاہدہ کیا تھا کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ ہم افغان حکومت سے رابطے میں ہیں،
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل فیض حمید نے قومی اسمبلی کو بریفنگ دی اور مذاکرات کا پس منظر اور پیشرفت بتائی لیکن اُس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 58 فیصد دہشت گردی کے واقعات خیبر پختونخوا میں ہوئے، بلوچستان میں بھی دہشت گردی ہوئی۔ سندھ اور پنجاب میں دہشت گردی کے واقعات بہت کم ہیں۔


































