
کابل: افغانستان کی وزارت اعلیٰ تعلیم نے شیعہ افکار و عقائد کے مضمون کو نصاب سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ نصاب افغانستان کے شیعہ آبادی اکثریتی علاقوں کے قومی تعلیمی مراکز میں پڑھایا جاتا تھا۔ شیعہ علماء کونسل نے اس معاملے پر وزارت اعلیٰ تعلیم سے بات چیت کی ہے اور آگاہ کیا ہے کہ یہ فیصلہ نقصان دہ ہے۔ وزارت اعلیٰ تعلیم کا کہنا ہے کہ وہ ملک کے تمام شہریوں کو اچھی اور ضروری خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، لیکن کچھ وجوہات کی بناء پر اس فیصلے پر عملدآمد ممکن نہیں ہے۔ افغان کی عبوری حکومت پر بین الاقوامی برادری کی جانب سے جامع حکومت بنانے اور اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرنے کے لیے شدید دباؤ ہے۔


































