Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

افغانستان: سیکیورٹی اہلکاروں کا آپریشن، 5 داعشی دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں سیکیورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں داعش سے وابستہ پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ صوبہ بلخ کی پولیس کے ترجمان محمد آصف وزیری نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے مزار شریف شہر کے تین علاقوں میں واقع داعش کے ٹھکانوں پر کارروائی کی اور اس دوران پانچ داعشیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی اور گرفتار کرلیا۔
صوبہ بلخ کے پولیس ترجمان محمد آصف وزیری نے بتایا کہ اس کارروائی میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا اور داعشی عناصر کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ طالبان انتظامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی اس کارروائی کی تصدیق کی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے مزارشریف میں واقع تبیان ثقافتی مرکز پر ایک خودکش حملہ کیا گیا تھا جہاں صحافیوں سے متعلق ایک پروگرام چل رہا تھا۔ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular