خطرناک ممالک کی فہرست میں شام دوسرے اور یمن تیسرے نمبر پر ہے
نیویارک (نیوز ڈیسک) اقوامِ متحدہ نے خانہ جنگی کے باعث مسلسل پانچویں سال بھی افغانستان کو بچوں کے لیے خطرناک ترین ملک قراردے دیا ، اقوامِ متحدہ کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2019 کے دوران افغانستان میں تین ہزار سے زائد بچے مارے گئے اور لگ بھگ اتنے ہی زخمی ہونے کے بعد ہمیشہ کے لیے معذور ہو گئے ، یہ تمام بچے افغانستان میں جاری خانہ جنگی کے دوران بم دھماکوں اور حملوں کا نشانہ بنے ، 1200 سے زائد بچے طالبان کے حملوں کا نشانہ بنے جب کہ لگ بھگ ایک ہزار بچے حکومتی فورسز کی کارروائیوں کے دوران مارے گئے ، افغانستان اب بھی بچوں کیلئے خطرناک ترین ملک ہے، لیکن 2018 کے مقابلے میں گزشتہ سال کم ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیںبچوں کیلئے سب سے زیادہ خطرناک ممالک کی فہرست میں افغانستان کے بعد شام دوسرے اور یمن تیسرے نمبر پر ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- افغانستان پانچویں سال بھی بچوں کیلئے خطرناک ملک قرار
افغانستان پانچویں سال بھی بچوں کیلئے خطرناک ملک قرار
-
Ilyas - جون 18, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 16
- 0 minute read


































