
دنیاوی مشکلات سے متعلق امام حسین (ع) کی نصیحت
حضرت امام حسین علیہ السلام نے فرمایا:
ترجمہ:
اپنی حاجت کو ان تین آدمیوں کے علاوہ کسی سے طلب نہ کرنا:
۱۔ متدین اور دیندار
۲۔ سخی اور اہل کرامت
۳۔ وہ شخص جو شریف خاندان سے تعلق رکھتا ہو۔ کیونکہ دیندار آدمی اپنے دین کی حفاظت کی خاطر تمہاری حاجت پوری کرے گا اور اہل کرامت اپنی جوانمردی سے شرم کھاتے ہوئے تمہاری مدد کرے گا اور شریف النسل شخص اچھی طرح جانتا ہے کہ تم نے اس سے سوال کر کے اپنی آبرو کو داؤ پر لگایا ہے لہذا وہ تمہاری آبرو کی حفاظت کے لئے تمہاری ضرورت پوری کرے گا۔


































