
اسلام آ باد: حج کے خواہش مندوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ عمرہ کے بعد اگلے سال 5 لاکھ عازمین حج کو اجازت ملنے کاامکان ہے کرونا وائرس کی وجہ سے 2020 اور رواں سال حج کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور صرف محدود سعودی شہریوں کو حج کی اجازت ملی تھی۔ آئندہ سال 5 لاکھ افراد کے حج کرنے کاامکان ہے جس میں سے 60 ہزار سعودی شہری یا وہاں مقیم اوورسیز شہری ہوں گے جبکہ 4 لاکھ 40 ہزار دنیا بھر سے فر یضہ حج کیلئے جا ئیں گے۔ پاکستان کو ایک لا کھ کا حج کوٹہ ملنے کا امکان ہے۔


































