Fri Oct 16, 2026

صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی

روزانہ کی خبریں

رفح پر جارحیت میں امریکا کا بنیادی کردار ہے، عبدالملک الحوثی

صنعا: انصاراللہ یمن کے سربراہ سید بدرالدین عبدالملک الحوثی نے امریکہ کو رفح پر حملے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر جارحیت میں امریکہ مرکزی کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ فلسطین میں سویلین کے خلاف استعمال کرنے کے لئے صیہونی حکومت کو ہتھیار فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رفح پر حملے کی حکمت عملی کو امریکہ نے مرتب کیا ہے۔ صیہونی حکومت اسی حکمت عملی کے تحت غزہ میں امدادی سامان کی رسائی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کی وجہ سے غزہ میں لاکھوں فلسطینی سخت ترین حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ عبدالملک الحوثی نے کہا کہ فلسطین پر قبضہ اور صیہونیوں کی آبادی مسلمان اور عرب ممالک کی سستی کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔ صیہونیوں کے ساتھ دوستی اور صلح بہت بڑی غلطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا قیام امریکہ اور برطانیہ کے ماتھے پر کلنگ ہے۔ اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے میں اسرائیل کی رکنیت ادارے کی توہین کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور اس کے حامی فلسطین کو ایرانی مسئلہ قرار دیتے ہیں تاکہ عرب ممالک کو پیچھے رکھا جائے۔ فلسطین ایک عرب ملک ہے اور ایران اس کی حمایت کررہا ہے۔ صیہونی فلسطین اور دیگر عرب ممالک کی زمینوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ دشمن کے خلاف اب تک 40 سے زیادہ کارروائیاں کی گئی ہیں جس میں 210 میزائل فائر کئے گئے ہیں۔ یمنی فوج اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ بڑھائے گی۔ امید ہے روس اور چین سمیت دیگر ممالک صیہونی بندرگاہوں کی طرف حرکت کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular