
اسلام آباد: ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں اہم علاقائی صورتحال پر بات چیت اور امن و استحکام پر مشاورت کی گئی۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کے دوران مختلف تجاویز پر تہران کا باضابطہ جواب پیش کر دیا ہے۔ ایران کا جواب جامع نوعیت کا ہے اور اس میں تہران کے تمام اہم تحفظات اور غور و فکر شامل ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا سے مذاکرات کی تردید کردی۔ انہوں نے کہا کہ عباس عراقچی جنگ کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لیے پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ اور ایران کے مشاہدات سے پاکستان کو آگاہ کیا جائے گا۔


































