
کھٹمنڈو: نیپال میں لاپتہ ہونے والے چھوٹے طیارے کا ملبہ مل گیا، جہازمیں 22 افراد سوار تھے۔ جو ہلاک ہوچکے ہیں۔ مقامی ائیر لائن ٹیرا ائیر کے طیارے نے گزشتہ روز صبح کے وقت اڑان بھری تھی جس کے کچھ دیر بعد ریڈار سے طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ تحقیقات کیلئے ٹیمیں بھی طلب کرلی گئیں ہیں۔


































