
نابلس : فلسطین کے مقبوضہ علاقے مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے 16سالہ فلسطینی جام شہادت نوش کرگیا۔غیث یامین سر پر گولی لگنے سے زخمی ہوا اور وہ اسپتال میں پہنچ کر جانبر نہ ہو سکا۔ علاقے میں جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب صیہونی فوج کی مدد سے یہودی عبادت گزار نابلس کے نواح میں ایک مذہبی مقام پر نماز ادا کرنے پہنچے۔جھڑپوں میں 15 فلسطینی زخمی ہوئے۔


































