Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

ایک ماں کا تجربہ

کل میں اور میرا دس سالہ بیٹا دو گھنٹے تک ڈاکٹر کی ملاقات کا انتظار کرتے رہے۔

پہلے کتاب پڑھ کر ہم نے شروع کیا، لیکن اس نے کتاب میرے تصور سے کہیں زیادہ تیزی سے ختم کردی۔

میرے پرس میں ڈیلی پلاننگ کی ڈائری اور قلم تھا۔ میرے بیٹے نے اس کے آخری صفحات پر کچھ ڈرائنگ کھینچیں۔ پھر ہم نے ” نام چیز جگہ جانور” کھیلا۔ دو نوجوان جو بیٹے کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، اس کی مدد کرنے لگے۔

پھر الفاظ بھوجنے کا کھیل کھیلا۔

ایک بٹن جو مجھے اپنے پرس میں ملا، اس سے تھوڑا کھیلا کہ بتائیں کونسے ہاتھ میں ہے؟

لب لباب یہ کہ ایسے کھیل کھیلے جو خاموشی سے کھیلے جاسکتے ہیں۔

دو گھنٹے کا انتظار جو بڑوں کے لیے پریشانی کا باعث ہے، بچے سے کیا توقع؟

ایک بہت دباؤ والا ماحول بہت خوشی سے گزرا اور ایک بچے کے ساتھ ماں کے لیے ایک خاص وقت میں بدل گیا۔

جو چیز میرے لیے دلچسپ تھی وہ مسکراہٹ تھی جو میں نے دوسرے لوگوں کے چہروں پر دیکھی جب انہوں نے ان گیمز کو دیکھا، ایک مسکراہٹ جس نے کم از کم چند لمحوں کے لیے ان سے تناؤ اور تکلیف کو دور کیا، اور وہ لوگ جنہوں نے خود کو ان گیمز سے جوڑنے کی کوشش کی۔ مثال کے طور پر بیٹے نے ملک کا نقشہ کھینچا، اس کے پاس بیٹھے آدمی نے ایک کھیل شروع کیا، وہ نقشے کے مختلف حصوں پر انگلی رکھ کر پوچھ رہے تھے کہ یہ کونسا شہر ہوگا، اس طرح وہ چند منٹوں تک مصروف رہے۔

اگر ہم جلدی سے اپنی اور بچوں کی تفریح کے لئے پہلے آپشن پر نہ جائیں جو کہ موبائل فون ہے، تو بہت سے اچھے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔ کھیل کے مواقع، مواصلات کے مواقع، ہمدلی اور ہمدردی کے مواقع۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular