
ہم عام طور پر گھر سے باہر اپنا ایمان ظاہر کرتے ہیں۔
اگر ہمارا عقیدہ دوھرا نہیں ہے تو پھر ہم اسے گھر میں کیوں نہیں مانتے اور عمل کرسکتے؟! (یعنی گھر کے باہر کچھ اور گھر میں کچھ)
یہ نااہلی صرف مہارت نہ ہونے کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ اس لیے کہ ہم نے خود کو صرف دوسروں کے سامنے اچھا استاد اور گھر میں برا استاد سمجھ لیا ہے!
یہ گھر ہی میں ہمارا حقیقی چہرہ سامنے آتا ہے۔
مثال کے طور پر، گھر والے جانتے ہیں کہ میں اول وقت نماز پڑھنے والوں میں ہوں یا نہیں۔ یا میں غصہ پر قابو پاتا ہوں یا نہیں۔ یا باہر والوں سے شیرین لہجہ اور گھر میں۔۔۔۔۔
لیکن جب وہ ہمارے سماجی حالات میں ہمارے ساتھ داخل ہوتے ہیں اور اس کے برعکس دیکھتے ہیں تو یہیں سے خاندان کو نقصان پہنچنا شروع ہو جاتا ہے۔
☑️ ہمیں اپنے چہروں سے جھوٹے ماسک اتارنے ہوں گے اور یہ کام گھر میں محبت کے ساتھ پیدا ہوگا۔


































