Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

ایک معنی خیز تقریر

تحریر: مھدی عباس زادہ

ایک ایسے عالم میں جب مغرب، روس، واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان کشیدگی جاری ہے، چینی وزیر دفاع ڈونگ جون نے جنگل کے قانون کے نفاذ کو روکنے اور بالادستی کی مزاحمت کے لیے عالمی اتحاد پر زور دیا۔ انہوں نے جمعرات کو ایک عالمی اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ چین دوسری جنگ عظیم کے نتائج اور اس کے بعد آنے والے نظام کے دفاع کے لیے "تمام امن پسند قوتوں” کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ بیجنگ Xiangshan فورم آن سکیورٹی کی باضابطہ افتتاحی تقریب میں، چینی وزیر دفاع نے "جنگل کے قانون کے ذریعے بیان کردہ” ہر روز بکھرتی ہوئی دنیا کے بارے میں خبردار کیا۔ بیجنگ میں منعقدہ تین روزہ شیانگ شان فورم میں 100 ممالک کے تقریباً 1,800 مندوبین بشمول فوجی اہلکار شرکت کر رہے ہیں۔ یہ بتاتے ہوئے کہ دنیا پر سرد جنگ کی سوچ، تسلط اور تحفظ پسندی کا غلبہ ہے، چینی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ غیر ملکی فوجی مداخلت، اثر و رسوخ کے دائرے تلاش کرنا اور دوسروں کا ساتھ دینے پر مجبور کرنا عالمی برادری کو افراتفری کی طرف لے جائے گا۔

چینی وزیر دفاع کے مطابق، دنیا ایک "دوراہے” پر ہے اور اسے محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات کا انتخاب کرنا چاہیئے۔ تقریر میں ڈونگ نے متعدد بار بالواسطہ طور پر امریکی موقف کی مذمت کی، لیکن انہوں نے براہ راست امریکہ کا نام نہیں لیا۔ چینی وزیر دفاع نے کہا کہ "مکمل فوجی برتری کا جنون اور "طاقت سب کچھ ہے” جیسا نقطہ نظر ایک منقسم دنیا کی طرف لے جائے گا، جس کی وضاحت جنگل اور افراتفری کے قانون سے ہوتی ہے۔ چینی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ چین کی مضبوط فوج دنیا میں امن کے لیے ایک قوت ثابت ہوگی۔ ان کے یہ موقف چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے "تسلط اور طاقت کی سیاست” کے خلاف حالیہ تقریروں اور بیجنگ میں ملک کی حالیہ فوجی پریڈ کے بعد سامنے آیا ہے۔

یہ ریمارکس چین اور امریکہ اور ان کے اتحادیوں کے درمیان تائیوان اور بحیرہ جنوبی چین جیسے مسائل پر بڑھتے ہوئے تناؤ کے ساتھ ساتھ ٹرمپ انتظامیہ کی بیجنگ پر ٹیرف کی جنگ کے درمیان منظر عام پر آئے ہیں۔ ڈونگ نے کہا کہ چین بین الاقوامی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا فرض پورا کرنے کے لیے تیار ہے اور اس کی فوج تائیوان میں کسی بھی "علیحدگی پسند” کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان کی چین کو واپسی جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کا ایک لازمی حصہ ہے اور یہ کہ چین کسی بھی وقت غیر ملکی فوجی مداخلت کو روکنے کے لیے تیار ہے۔ چین تائیوان کو اپنی سرزمین کا حصہ سمجھتا ہے اور اس نے بارہا مغربی ممالک اور ان کے اتحادیوں کو جزیرے کے معاملات میں مداخلت کے خلاف خبردار کیا ہے۔

چین کی سرکاری شنہوا نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ بیجنگ میں تین روزہ شیانگ شان فورم میں 100 ممالک کے تقریباً 1,800 مندوبین بشمول فوجی اہلکار شرکت کر رہے ہیں۔ روئٹرز کے مطابق، "زیادہ تر مغربی ممالک نے نسبتاً کم درجے کے سفارتی نمائندوں کو فورم پر بھیجا ہے، جن میں سے کچھ کا کہنا ہے کہ وہ چین کی مسلسل فوجی تشکیل اور اس کی مبہم فوجی قیادت کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر رہے ہیں۔ عالمی سیاست پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ نگار چینی وزیر دفاع کی اس تقریر کو اس امریکی اسرائیلی منصوبے کا جواب قرار دے رہے ہیں، جس میں ٹرمپ اور نیتن یاہو نے عالمی سطح پر بالعموم اور مشرق وسطیٰ اور ایشیائی بلاک کے خلاف بالخصوص ایک نیا آرڈر تشکیل دینے کی منصوبہ بندی کی ہے، جس میں طاقت اور فوجی قوت کو استعمال پہلی ترجیح ہوگی۔ یاد رہے کہ ٹرمپ نے اپنے اسی ہدف کو پورا کرنے کے لئے امریکی وزارت دفاع کا نام وزارت جنگ میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular