Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

سوڈان میں لگی آگ سے پورا خطہ لپیٹ میں آسکتا ہے، گوتیرس

نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان تنازع سے تباہ کن آگ بھڑکنے کا خدشہ ہے جو خطے اور اس سے باہر کی دنیا بھی لپیٹ میں آجائے گی۔ انتونیو گوتیرس نے کہا سوڈان کھائی کے کنارے پہنچ چکا ہے اسے واپس لانے کے لیے اپنی طاقت کے اندر سب کچھ کرنا چاہیے۔ انہوں نے سلامتی کونسل کے 15 ارکان پر زور دیا کہ وہ 2021 کی فوجی بغاوت کے بعد سوڈان کو جمہوریت کے راستے پر واپس لانے کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تنازع کے فریقین سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان سے کشیدگی میں کمی لانے اور مذاکرات کی میز پر واپس آنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ شراکت داروں کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ جلد از جلد لڑائی کو مستقل طور پر روکا جا سکے۔ انہوں نے شہری علاقوں پر اندھا دھند بمباری کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں فریقین سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ گنجان آباد علاقوں میں جنگی کارروائیاں بند کریں اور انسانی امداد کی بلا روک ٹوک کارروائیوں کی اجازت دیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular