
تہران: ولی امر مسلمین آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد شہید رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب کی میزبانی کریں گے۔ رہبر کے دفتر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ یادگاری تقریب آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی جانب سے منگل کو تہران کے امام خمینی مصلیٰ میں مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے سے سات بجے تک منعقد ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ بلاشبہ اس تقریب میں سوگواروں کی شرکت شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے راستے کو جاری رکھنے کے غیر متزلزل عہد کی تجدید اور شہید امام کے برحق جانشین سے وفاداری کے عزم کی توثیق کا اظہار ہوگی۔


































