
سرینگر: حریت رہنما یاسین ملک کو جعلی مقدمے میں مجرم قراردینے کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کو جعلی مقدمے میں سزا دینے کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی اپیل پر مکمل ہڑتال ہے۔مقبوضہ وادی میں دکانیں، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں اور ٹریفک سے خالی سڑکیں سنسان ہیں۔ حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔قابض بھارتی فورسز نے کشمیریوں کے احتجاج کو طاقت سے دبانے کے لئے اضافی نفری تعینات کردی اورمتعدد سڑکوں کو رکاوٹیں اورخاردار تارلگا کربند کردیا گیا ہے۔ بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے بہت سے علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کردی ہے۔بھارت کی بدنام زمانہ تفتیشی ایجنسی نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کو دہشت گردی کی معاونت اور دیگر جھوٹے مقدموں میں مجرم قراردیاہے اور انہیں کل سزا سنائی جائے گی۔


































