
لاہور : لاہور سے لاپتہ سینیئر صحافی اور لاہور پریس کلب کے رکن زاہد عباس ملک کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ لاہور کے تھانہ اچھرہ میں زاہد عباس ملک کے کزن عامر رضا کی مدعیت میں زیر دفعہ 365 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر درج کرنے کے بعد تفتیشی ونگ کے حوالے کر دی گئی ہے۔زاہد عباس ملک کو اچھرہ شاپنگ سینٹر میں واقع ان کے فلیٹ سے 11 مئی کو سادہ لباس اہلکاراٹھاکر لےگئے تھے۔ اندراج مقدمہ کی درخواست دی گئی تو پولیس نے درخواست میں ترمیم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا تھا۔


































