Fri Oct 16, 2026

صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی حملوں میں مزید 97 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

غزہ : اسرائیلی فوج نے شمالی، جنوبی، وسطی غزہ اور رفح میں فضائی حملوں کی رفتار بڑھا دی ہے۔ صیہونی فوج کے درندگی اور سفاکی کے اس نئے سلسلے میں النصیرات کے علاقے میں درجنوں فلسطینیوں کو شہید کیا گیاہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید ستانوے فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی درندگی میں 35 ہزار تین سو سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ رفح اور شمالی غزہ پر اسرائیل زمینی اور فضائی حملے کررہا ہے۔ شمالی غزہ میں رہنے والے ہر فلسطینی کو اسرائیلی فوج نے اپنا ٹارگٹ قرار دے دیا ہے اور ایک بار پھر انتباہ کیا ہے کہ فلسطینی فوری طور پر جبالیہ اور زیتون کا علاقہ خالی کردیں۔ اسرائیلی فوج نے رفح کے مشرقی اور وسطی علاقوں پر بھی فضائی حملے کیے ہیں جس میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں.
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہادتوں کا حساب لگانا دشوار ہوگیا ہے۔ بیک وقت کئی علاقوں سے اموات کی خبریں آئی ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کا یورپین اسپتال بھی ایندھن نہ ہونے کے باعث مریضوں کو سہولت فراہم کرنے سے قاصر ہوگیا ہے۔ آئی سی یو میں داخل متعدد مریض اور انکوبیٹروں میں لیٹے ہوئے نومولود سخت تکلیف میں دم توڑ گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular