
تل ابیب: صیہونی حکومت نے ایک سال میں فلسطینیوں کے 953 مکانات مسمار یا ضبط کرلئے۔ فسطین کیلئے یورپی یونین کے نمائندے نے 2022 میں فلسطینیوں کے آشیانے گرانے کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق یروشلم سمیت پورے مغربی کنارے میں 953 مکانات گرائے گئے۔ یہ 2016 کے بعد سب سے بڑی کارروائی ہے۔ زیادہ تر انہدامی کارروائیاں سی ایریا میں کی گئیں جو اسرائیل کے مکمل فوجی کنٹرول میں ہے۔ 80 فیصد تعمیرات مغربی کنارے میں منہدم کی گئیں جس سے 1031 فلسسطینی بے گھر ہوئے۔ گرائی گئی تعمیرات میں سے 101 یورپی یونین یا اس کے رکن ممالک کی فنڈنگ سے تعمیر ہوئی تھیں۔


































