
غزہ : صیہونی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں شدید فضائی حملے کئے ہیں۔ جس میں بچوں سمیت نو فلسطینیوں کو شہید اور کئی کو زخمی کردیا گیا۔ صیہونی فوج نے خان یونس میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پانچ فلسطینی شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ عمارت حماس کے زیر استعمال تھی اور اس میں داخل ہونے والے مزاحمت کاروں کو نشانہ بنایا جس میں اموات ہوئی ہیں۔
ادھر صیہونی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے الفلوجہ میں بے گھر افراد کے خیمے پر حملہ کیا جس میں مزید چار فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیل دس اکتوبر کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک کم از کم پانچ سو اکیانوے فلسطینی شہید اور پندرہ سو نوے زخمی کرچکا ہے۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں بھی متعدد علاقوں میں فضائی حملے کئے ہیں۔ فضائی حملوں میں حزب اللہ کے اسلحہ ڈپوؤں اور راکٹ لانچروں کو نشانہ بنایا گیا۔


































