Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

اسرائیل الحاق کی پالیسی فوری واپس لے، 85 ممالک کا مطالبہ

نیویارک: اقوام متحدہ کے پچاسی رکن ممالک اور متعدد بین الاقوامی تنظیموں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی الحاق پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فوری واپس لینے پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور نے رکن ممالک اور تنظیموں کی جانب سے مشترکہ بیان پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کی زمینوں کو سرکاری ملکیت قرار دینے کا منصوبہ ناقابل قبول اوربین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکطرفہ فیصلوں کے ذریعے اسرائیل اپنے غیرقانونی قبضے کو وسعت دے رہا ہے، جس کی فوری واپسی ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے خبردار کیا کہ اس منصوبے سے فلسطینیوں کی زمینوں سے بے دخلی اور آبادیاتی تناسب میں تبدیلی کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ بیان میں مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش کو مسترد کیا گیا۔ اور کسی بھی قسم کے الحاق کی قطعی مخالفت کا اظہار کیا گیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular