
تل ابیب : اسرائیلی فوج نے پہلی مرتبہ غزہ جنگ کے دوران تقریباً ستر ہزار فلسطینیوں کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجی ذرائع نے تصدیق کی ہےکہ شہادتوں سے متعلق غزہ کی وزارت صحت کے اعدادوشمار درست ہیں۔ اور یہ تعداد اکہتر ہزار کے لگ بھگ ہے۔ تاہم کسی صحت مند فرد کی موت بھوک یا قحط سے نہیں ہوئی۔ اسرائیلی فوج نے یہ بھی تسلیم کیا کہ غزہ کی وزارت صحت کی فہرست میں وہ فلسطینی شامل نہیں ہو سکتے جو ملبے تلے دبے ہیں لہٰذا اموات کی تعداد مستقبل میں مزید بڑھ سکتی ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ مارے گئے افراد میں سے لگ بھگ پچیس ہزار افراد حماس کے جنگجو تھے۔


































