
غزہ :غزہ میں خوراک کا انتظام کرنیوالے فلاحی ادارے ورلڈ سینٹرل کچن نے اسرائیل کے الزامات پر باسٹھ کارکنوں کو نوکری سے فارغ کردیا۔ صیہونی حکومت نے الزام لگایا تھا کہ ورلڈ سینٹرل کچن کے درجنوں کارکن عسکریت پسند گروپوں سے منسلک ہیں۔ خیراتی ادارے نے کہا کہ اسرائیل نے اپنے دعوے کے لیے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔ ادارے نے تسلیم کیاکہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بھرتی کے طریقوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے کے بعد اس نے اپنی افرادی قوت میں تبدیلیاں کی ہیں۔ اس فیصلے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اس کے کارکن کسی عسکریت پسند گروپ سے منسلک تھے۔ ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ اپنی ٹیم اور آپریشنز کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے.


































