Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں مزید 6 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ : اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی۔ شمالی اور وسطی غزہ میں بمباری اور فائرنگ کرکے مزید چھ فلسطینی شہید اور کئی زخمی کردئے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی کے النصر محلے میں ہولی فیملی اسکول کے قریب رہائشی اپارٹمنٹ کونشانہ بنایا۔ حملے میں باپ بیٹی سمیت چار افراد شہید اور متعدد زخمی کردئے گئے۔ اسی دوران غزہ سٹی کے مشرقی علاقوں پر بھی شدید گولہ باری کی گئی۔
غزہ سٹی کے مشرق میں جبل السورانی پر تعینات اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے شدید فائرنگ کی، جس سے متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔ ادھر شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہوا۔ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلاح میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک کسان شہید ہو گیا۔
غزہ کے محکمہ فرانزک کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک ملبے سے ملی گیارہ سو انتیس لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی ۔اس کی وجہ فرانزک آلات کی شدید قلت اور ڈی این اے ٹیسٹنگ پر پابندی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular