Fri Oct 16, 2026

صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی

روزانہ کی خبریں

سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں 6 مجرموں کو سزائے موت، 9 کو عمر قید, 72 کو قید کی سزا

لاہور : لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں 6 مجرموں کو 2 بار سزائے موت سنادی، جن میں تیمور، عبدالرحمان، محمد ارشد، علی حسین، ابو طلحہ اور محمد حمیر شامل ہیں۔عدالت نے 9 مجرموں کو عمر قید کی سزاسنائی، جن میں روحیل امجد، محمد شعیب، احتشام، عمران ریاض، ساجدامین، ضیغم مہدی، علی حمزہ، لقمان حیدر اور عبدالصبور شامل ہیں۔عدالت نے 72 مجرمان کو 2،2 سال اور ایک مجرم علی اصغر کو 5 سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ کیس کے ایک ملزم بلال کو الزام ثابت نہ ہونے پر بری کردیا ہے۔ عدالت نے کیس کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل میں مکمل کیا اور مجرمان کو سزائیں سنائیں۔عدالت نے 89 ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی۔دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کیس کےدفاع کا فیصلہ کیا تھا، عدالت نے 14 مارچ بروز پیر پراسیکیوشن کے 14 گواہوں کو طلب کیا پراسیکیورٹر نے عدالت کو بتایا کہ بالغ اور نابالغ ملزمان کے خلاف علیحدہ چالان جمع کرائے گئے، 80 نامزد ملزمان بالغ ہیں جبکہ 9 نابالغ ہیں۔پراسیکیویشن نے 46 چشم دید گواہوں کو چالان کا حصہ بنایا تھا جبکہ 10 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی کیس کا حصہ تھی، 55 ملزمان کے موبائل سے ویڈیوز بھی ملی تھیں۔ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر تیز ترین ٹرائل ایک ماہ میں مکمل کیا گیا۔سیالکوٹ میں 3 دسمبر کو توہین مذہب کے الزام میں سینکڑوں افراد نے فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو تشدد کرکے قتل کیا اور اُس کی لاش جلادی تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular