Fri Oct 16, 2026

ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا

روزانہ کی خبریں

غزہ پر حملوں میں 56 فلسطینی شہید، 7 اجتماعی قبروں سے سربریدہ لاشیں برآمد

غزہ : غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ رفح، بیت حنون، جبالیہ اور وسطی غزہ میں فضائی حملوں اور گولہ باری سے چھپن افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ شمالی غزہ کے شہر جبالیہ کو اسرائیلی فوج نے مکمل تباہ کردیا ہے۔ جبالیہ کو ملبے کا ڈھیر بناکر فوج نکل گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق جبالیہ میں کوئی عمارت محفوظ نہیں رہی ہے۔دیر البلاح پر بھی اسرائیل فوج نے بمباری کی ہے۔ چند گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 56 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔القسام بریگیڈ اور القدس بریگیڈ نے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف رفح میں چھاپہ مارکارروائیاں تیز کردی ہیں۔ القسام نے کئی اسرائیلی ٹینک تباہ کردیئے ہیں۔ القدس بریگیڈ نے اسرائیلی فوج کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا ہے جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔
ادھر غزہ کے تین اسپتالوں سے مزید سات اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔ الشفا اسپتال سے تین،العدوان اسپتال سے تین اور ایک اجتماعی قبر النصیرات اسپتال کے احاطے سے ملی ہے۔ تینوں اسپتالوں میں اسرائیلی فوج نے قتل عام کے بعد کئی افراد کو زندہ دفن کردیا تھا۔ اجتماعی قبروں سے تیس ایسی لاشیں بھی ملی ہیں جن کے سر نہیں ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت نے اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور اسے جنگی جرم قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular