Fri Oct 16, 2026

امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران نہتے خواتین و بچوں سمیت مزید 51 فلسطینی شہید

غزہ : صیہونی فوج نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں حملے جاری رکھے ہوئےہیں۔ جنگی طیاروں نے رفح۔ جبالیہ ۔ بیت حنون میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا۔ صیہونی طیاروں نے رفح میں ایک گھر پر میزائل داغ دیا جس سے بچے سمیت خاندان کے چھ افراد شہید ہوگئے۔ بیت حنون پر حملے میں سولہ فلسطینی شہید ہوئے۔ جبکہ جبالیہ میں کارروائی کے دوران کئی شہادتیں ہوئی ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں شہدا کی تعداد اکاون ہوگئی ہے۔جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔
جبالیہ میں صیہونی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ خونی جھڑپوں کی وجہ سے فلسطینی جبالیہ چھوڑ کر جارہے ہیں۔ حماس کے القسام بریگیڈ نے صیہونی فوجیوں پر کئی حملے کئے ہیں۔ مزاحمت کاروں نے ایک سرنگ میں گھسنے والے فوجیوں پر گھات لگاکر حملہ کیا۔ حملے میں تمام اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک، زخمی یا گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوجیوں سے اسلحہ بھی چھین لیا گیا ہے۔ تاہم اسرائیل نے اپنے کسی فوجی کی گرفتاری کی تردید کی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular