
غزہ : غزہ پر فضائی اور زمینی حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران اڑتیس فلسطینی شہید اور ایک سو ترانوے زخمی ہوگئے۔ صیہونی جنگی طیاروں نے جبالیہ میں ایک اور اسکول پر بم برسادئے۔ حملے میں میں دس فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جنگی طیاروں نے غزہ سٹی کے مضافات میں ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں چار فلسطینیی شہید اور سات زخمی ہوگئے۔ اسرائیل ڈرون نے الرمل محلے ۔ بیت حنون اور رفح میں میزائل داغے۔ جبالیہ کے مضافات اور خان یونس پر بھی فضائی حملہ کیا گیا۔
صیہونی بربریت میں شہدا کی تعداد چھیالیس ہزار پانچ سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ امداد کی رسائی میں رکاوٹ سے صورتحال مسلسل ابتر ہوتی جارہی ہے۔


































