Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

بھارتی ریاست اُتر پردیش کے انتخابات میں 36 مسلم امیدوار کامیاب

لکھنو : بھارتی ریاست اُتر پردیش کے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں 36 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ 2017 کے انتخابات میں جیتنے والے مسلمان امیدواروں کی تعداد 24 تھی۔ مبصرین نے اسے حوصلہ افزا علامت قرار دیا ہے.سبھی 36 امیدوار سماج وادی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ اترپردیش کے انتخابات میں اصل مقابلہ بی جے پی اور سماج وادی پارٹی کے درمیان ہی تھا۔ اسدالدین اویسی کی آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین انتخابات میں مؤثر ثابت نہیں ہوئی اور یہ پارٹی ایک بھی نشست جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ مبصرین کے مطابق اترپردیش میں مسلمانوں کے ووٹ کانگریس، سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی میں تقسیم ہو جاتے ہیں اور مسلمان ووٹرز ایک مؤثر آواز بن کر سامنے آنے میں ناکام رہتے ہیں۔ لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا 79 فیصد مسلم ووٹرز نے سماج وادی پارٹی کو ووٹ دیا.موجودہ حالات میں بی جے پی کے مسلم مخالف بیانیے نے مسلم نمائندوں کا جیتنا مشکل کر دیا ہے۔ ایسے حالات میں صرف 36 ایم ایل ایز کا جیتنا بھی اہم ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular