
بیروت : لبنان پر اسرائیلی حملوں میں چونتیس افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے حزب اللہ کو کچلنے کیلئے حملے تیز کرنے کا حکم دے دیا۔اسرائیلی طیاروں نے نباطیہ، شمیط اور بنت جبیل میں شدید بمباری کی ہے۔ صور میں واقع الرشیدیہ پناہ گزین کیمپ کے اندر ایک رہائشی عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی حملوں میں ریسکیو عملے کے 7 ارکان سمیت چونتیس افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ادھر صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے حزب اللہ پر الزام لگایا کہ وہ ڈرون حملوں کے ذریعے اسرائیلی فورسز کو نشانہ بنا رہی ہے۔ فوج حزب اللہ پر سخت حملہ کرے گی اور اسے کچل دے گی۔


































