
لندن: برطانیہ کے شاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بیٹے پرنس ہیری نے افغانستان میں 25 افراد کو مارنے کا اعتراف کرلیا۔ پرنس ہیری نے افغانستان میں 25 افراد کو مارنے کا اعتراف اپنی جلد شائع ہونے والی سوانح حیات میں کیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے برطانوی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ اعتراف پرنس ہیری کی خودنوشت میں شامل ہے، جو جلد ہی شائع ہو گی۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرنس ہیری نے سوانح حیات میں لکھا کہ بطور پائلٹ انہوں نے 6 کارروائیوں میں حصہ لیا جس میں ہلاکتیں ہوئیں۔پرنس ہیری کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو مارنے پر نہ فخر ہے اور نہ ہی شرمندگی۔ان کو ایسے ہی ختم کیا جیسے شطرنج کے بورڈ سے گوٹیاں ہٹائی جاتی ہیں۔


































