
ڈیووس : امریکی ایلچی اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر نے دو ہزار پینتیس تک غزہ کو اقتصادی مرکز بنانے کے لیے پچیس ارب ڈالر کا منصوبہ پیش کر دیا۔ جیرڈ کوشنر نے ڈیووس میں اقتصادی فورم کے موقع پر غزہ کی تعمیر نو اور اقتصادی ترقی پر مشتمل تفصیلی منصوبہ پیش کیا۔ یہ منصوبہ چھ مراحل پرمشتمل ہوگا۔منصوبے کے تحت غزہ کا جی ڈی پی دس ارب ڈالر اور فی کس سالانہ آمدنی کو تیرہ ہزار ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔ ابتدائی مراحل میں رفح اور خان یونس۔ پھر وسطی غزہ کے پناہ گزین کیمپس اور پھر غزہ سٹی کی تعمیرِ نو شامل ہے۔
منصوبے میں نیا ایئرپورٹ ہوائی اڈہ، بندرگاہ، لاجسٹک کوریڈور، رفح پر سہ فریقی کراسنگ اور نئی سڑکیں بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ ساحل کو سیاحتی زون قرار دے کر ایک سو اسی ملٹی یوز ٹاورز تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی پیش کیا گیا۔
رفح میں ایک لاکھ رہائشی یونٹس، تعلیمی و طبی مراکز اور ثقافتی و مذہبی اداروں کی تعمیر اس منصوبے کا حصہ بتائی گئی ہے۔


































