
تہران: آپریشن وعدہ صادق کی 22 ویں لہر میں اسرائیل اور امریکی اہداف پر میزائلوں کی بارش جاری ہے۔ خیبر۔ خرم شہر چار اور الفتح میزائلوں کا استعمال۔ تل ابیب میں بن گورین اور حیفہ میں فوجی مراکز میں تباہی۔
تل ابیب میں ایرانی میزائلوں کی آمد چھپانے کیلئے لائیو کیمروں کا رخ آسمان سے ہٹا دیا گیا۔ امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر ڈرون سے حملہ۔ بحری بیڑا چار سو کلومیٹر پیچھے ہٹ گیا۔ بصرہ میں امریکی لڑاکا طیارہ مار گرایا۔ طیارہ گرنے کے بعد امریکی پائلٹس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری۔
پاسدارانِ انقلاب نے گذشتہ روز گرائے گئے امریکی ایف ففٹین طیارہ گرانے کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔ قطر ۔ ابوظہبی اور بحرین میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔


































