Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

انسانی حقوق کی 137 تنظیموں کا یمن میں جنگ بندی اور محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ

ویانا : انسانی حقوق کی تنظیموں نے یمن پر جارح ممالک سے معافی مانگنے اور یمن کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 137 تنظیموں اور اداروں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عالمی برادری اور خاص طور پر اقوام متحدہ اور متعلقہ اداروں کی خاموشی اور بے حسی کی وجہ سے یمن کیخلاف جارحانہ جنگ ہو رہی ہے۔ان اداروں کی خاموشی کی وجہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے ملنے والی مالی امداد کے منقطع ہونے کا خوف ہے۔ یمنی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ یمن میں گزشتہ سات برسوں میں جنگی جرائم، جارحیت اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے۔انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے بھی دنیا کے آزاد منش انسانوں اور انسانی حقوق کے حامیوں سے یمن کے خلاف جنگ کے خاتمے کے لیے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔ بیان میں جارح ممالک کی طرف سے جنگ کے خاتمے اور یمن خاص طور پر الحدیدہ کی بندرگاہ اور صنعا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے محاصرے کے فوری خاتمے اور اس ملک میں کھانے پینے کی اشیاء، ادویات، طبی آلات اور سامان کے داخلے پر بھی زور دیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular