
اسلام آباد : ایف آئی اے کے انسدادِ دہشت گردی سیل نے فوج اور عدلیہ کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں 10 افراد گرفتار کر لیے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسدادِ دہشت گردی سیل نے پنجاب کے مختلف شہروں میں چھاپے مارے اور حساس اداروں کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں 10 افراد کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے نے سبزہ زار لاہور سے بھی شفقت نامی ملزم کو گرفتار کر لیا، جس نے 22 مختلف اکاؤنٹس بنا رکھے تھے۔ایف آئی اے کے ایک اہلکار کے مطابق حساس اداروں اور ان کے سربراہوں کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے کچھ ایسے اکاؤنٹس کا بھی پتہ چلایا گیا ہے جو کہ بیرون ممالک سے آپریٹ کیے جا رہے ہیں۔حکام کے مطابق حساس اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم میں تیزی اس وقت آئی جب گذشتہ ماہ متحدہ اپوزیشن کی طرف سے اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی تھی۔


































