
مکہ مکرمہ: سعودی عرب نے یکم محرم الحرام سے بین الاقوامی متعمرین کے لیے عمرہ سیزن کا اعلان کردیا تاہم یہ فیصلہ مشروط ہے معتمرین کو عمرے کی ادائیگی کے لیے صحت اورسلامتی سے متعلق قواعد وضوابط پرعمل پیرا ہونا ہوگا کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والے بحفاظت عبادت کرسکیں گے وزارت حج اور عمرہ کے منظور شدہ اور بااعتماد پورٹلز کے ساتھ B2B اور B2C شرائط کے تحت آن لائن بکنگ، رہائش اور سفری سہولیات کی بکنگ کرائی جا سکے گی۔ اس ضمن میں غیرملکی متعمرین کے لیے مسجد الحرام میں نمازوں کی ادائیگی کا شیڈول ترتیب دینے کے لیے 500 عمرہ کمپنیاں معتمرین کے خیرمقدم کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں۔


































